12 اکتوبر 2014 - 12:19
داعش نے کوبانی شہر کے مرکزی علاقے کا نام بدل دیا

دھشتگرد گروہ داعش نے عراق کے سرحدی شہر کوبانی میں اپنی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے اس شہر کے تمام سرکاری دفاتر پر قبضہ کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد گروہ داعش نے عراق کے سرحدی شہر کوبانی میں اپنی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے اس شہر کے تمام سرکاری دفاتر پر قبضہ کر لیا ہے۔
اس کے باوجود کہ داعش کے خلاف امریکہ کا عالمی اتحاد امریکہ کے بقول اس گروہ کی سرگرمیوں کو روکنے میں مصروف ہے لیکن در واقع روز بروز اس دھشتگردوں گروہ کی سرگرمیوں میں پیشرفت نظر آ رہی ہے۔
دھشتگرد گروہ داعش نے کوبانی شہر کے مرکزی دفاتر پر قبضہ کر کے اس شہر کے مرکزی علاقے عین العرب کا نام بدل کر عین الاسلام کر دیا ہے۔
دوسری جانب شام میں اقوام متحدہ کی جانب سے بھیجے گئے نمائندے نے ترکی سے ایک بار پھر علاقے کے بحران سے نمٹنے کے لیے مدد کی درخواست کی ہے جبکہ ترکی اندرونی طور پر داعش کا حامی ہے اور اس کے لیے اسلحہ جات کی ترسیل کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲